ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا

ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں ثنا میر آئی سی سی کی جانب سے کمنٹری کر رہی تھیں، قومی بیٹر نتالیہ پرویز کا تعارف کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، ثنا میر کے یہ الفاظ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے اور بھارتی میڈیا نے اس معاملے کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دے دیا۔

بھارتی چینلز نے آزاد کشمیرکے ذکر کو بڑا مسئلہ بنا کر پیش کیا اور تعصبانہ انداز میں آئی سی سی سے ثنا میر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔

نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی وادی بنڈالہ سے ہے اور وہ کئی ممالک میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے کہاں آنا ہوگا؟ محسن نقوی کا واضح مؤقف

دوسری جانب ثنا میر نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ ایک عام سی وضاحت دینا پڑی، ان کا کہنا تھا کہ کمنٹیٹر کی حیثیت سے توجہ ہمیشہ کھیل، ٹیموں اور کھلاڑیوں پر ہوتی ہے۔

کھلاڑیوں کے آبائی علاقے یا سفر کا ذکر صرف کہانی کا حصہ ہوتا ہے، اسے سیاست کا رنگ دینا درست نہیں، انہوں نے کہا کہ ان کا تبصرہ صرف نتالیہ پرویز کے سفر اور مشکلات کو اجاگر کرنے کے لیے تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *