سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے ، آج انڈیکس نے تاریخ رقم کردی ۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اورآخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
’پی ایس ایکس‘ کی تاریخی کارکردگی معاشی اشاریوں میں بہتری اور خاص طور پر بینکنگ سیکٹر کی مضبوط کارکردگی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔