پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بھرتیاں شروع،اپلائی کیسے کریں؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بھرتیاں شروع،اپلائی کیسے کریں؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور میں اہم عہدوں پر تعیناتی کے لیے بھرتیوں کا اعلان کیا ہے، ادارے کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سکیورٹی نظام اور عوامی سہولتوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

اشتہار کے مطابق ایسے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جو ہنر، محنت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت رکھتے ہوں، بھرتی ہونے والے افراد کو جدید منصوبوں پر کام کرنے اور صوبے کو زیادہ محفوظ بنانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

مختلف اسامیوں میں ایگزیکٹو آفیسر ڈیٹا سائنس، ایگزیکٹو آفیسر انفارمیشن و ڈیٹا سکیورٹی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر جی آئی ایس، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر آرٹیفیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر لاء شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ٹول پلازہ میں آسامیوں پر بھرتیاں شروع تنخواہ 69 ہزار تک ، تفصیلات جانئے

یہ تمام آسامیاں کنٹریکٹ بنیاد پر ہوں گی، تاہم امیدواروں کو پیشہ ورانہ ماحول اور ترقی کے بہتر مواقع دستیاب ہوں گے۔

اتھارٹی کے مطابق بھرتیوں کا بنیادی مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں 10 اکتوبر 2025 تک آن لائن جمع کرا سکتے ہیں، اپلائی کرنے کے لیے امیدوار   آفیشل ویب سائٹ psca.gop.pk/career پر جا سکتے ہیں۔

یہ بھرتیاں بالخصوص پڑھے لکھے اور ہنرمند نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع ہیں تاکہ وہ جدید سکیورٹی سسٹمز میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر صوبے کے محفوظ مستقبل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *