اب نہ قطار، نہ انتظار کی زحمت ! نادرا کا بڑا اعلان

اب نہ قطار، نہ انتظار کی زحمت !  نادرا کا بڑا اعلان

ملک بھر کے عوام کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب انہیں نادرا دفاتر میں قطاروں میں لگ گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کے دفاتر میں عوام الناس کو اپنی دستاویزات کے حصول کے لیے طویل قطاروں میں لگ کر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے تاہم اب شہریوں کو لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر گھنٹوں انتظار کی اذیت برداشت نہیں کرنی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) بنوانے کا آسان طریقہ

نادرا جو شہریوں کو پاک آئی ڈی کے ذریعہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ اب اس نے ملک بھر میں عوام کو قطاروں اور انتظار سے بچانے کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے۔

اب آپ پاکستان کے کسی بھی حصے میں رہتے ہوں اپنے قریبی نادرا سینٹر پر آنے کے لیے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعہ گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ لیں اور انتظار کی تکلیف سے بچیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی

کوئی بھی شہری گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ لے کر مقررہ تاریخ پر دیے گئے وقت سے قبل نادرا دفتر جائے تو ان کی ترجیحی بنیادوں پر پروسیسنگ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *