جاپان کا ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر

جاپان کا ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر

اکستان اور جاپان کے تعلقات میں بہتری کے بعد جاپانی حکومت نے پاکستانی ورک ویزا کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔

جاپان فاؤنڈیشن کی جانب سے “ٹیسٹ برائے بیسک” متعارف کروا دیا گیا ہے، جس میں کامیابی جاپانی ورک ویزا پروگرام میں شمولیت کے لیے لازمی شرط ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ٹیسٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کا مقصد امیدواروں کی جاپانی زبان میں بنیادی ابلاغی صلاحیت کو جانچنا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق امتحان کی تاریخیں 4 اکتوبر، 11 اکتوبر، 1 نومبر اور 8 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہیں جبکہ امتحان ایس کانز اسکول آف اکاوٴنٹنسی، ایف-8 مرکز اسلام آباد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے لئےآپ آن لائن کیسے اپلائی کرسکتے ہیں؟

انتظامیہ نے بتایا کہ اس ٹیسٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ 500 امیدواروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ یہ امتحان جاپان میں روزگار اور رہائش کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ جاپانی حکومت کے اسپیسفائیڈ اسکلڈ ورکر پروگرام میں شرکت کے لیے اس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے جاپان میں بہتر روزگار کے مواقع کھلیں گے اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *