عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کی ڈوریاں بھارت سے کنٹرول ہو رہی ہیں، تجزیہ کار ڈاکٹر قادر بلوچ

عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کی ڈوریاں بھارت سے کنٹرول ہو رہی ہیں، تجزیہ کار ڈاکٹر قادر بلوچ

تجزیہ کار ڈاکٹر قادر بلوچ نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف نے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن سندور-2 کے دوران پاکستان کا جغرافیہ تبدیل کر دیا جائے گا۔

تجزیہ کار ڈاکٹر قادر بلوچ کے مطابق یہ بیانات اسی وقت سامنے آ رہے ہیں جب آزاد کشمیر کے اندر عوامی ایکشن کمیٹی سرگرم ہے، جو اس بات کا اندیشہ پیدا کرتے ہیں کہ بیرونی طاقتیں حالات کو مزید بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر قادر بلوچ نے کہا کہ بھارت کے لیے پاکستان کی دفاعی قوتیں کافی ہیں۔ ماضی میں بھی ہماری افواج نے موثر جواب دیا اور اگر ضرورت پڑی تو آئندہ بھی مضبوط ردِعمل دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج کے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی  گیڈر بھبکیاں

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کے اداروں کے سربراہان کے بیانات اور عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج کو یکجا کر کے دیکھا جائے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ اس کمیٹی کی قیادت کی ڈوریاں بھارت سے کنٹرول ہو رہی ہیں۔ آزاد کشمیر کے محب وطن شہریوں کو اس حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر قادر بلوچ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام ہمارے اپنے لوگ ہیں، اسی لیے پاکستان کے سیکیورٹی ادارے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ نرمی سے کام لے رہے ہیں۔ تاہم عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل چند شرپسند عناصر کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو داغ دار کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *