عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا ٹویٹ

عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا ٹویٹ

مذاکراتی کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے ٹویٹ کیا ہے کہ عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں،حتمی معاہدے پر جلد دستخط متوقع ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مذاکرات کا آخری دور جاری ہے جس میں عوامی مفادات اور امن ترجیحات ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات، مسائل کے حل کے لیئے تفصیلی گفتگو

حسن اقبال کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھیجی تھی، کمیٹی کے مذاکرات ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے کرلیا ہے، اس وقت معاہدے کے مسودے پر دونوں اطراف سے غورکیا جارہا ہے اور جلد معاہدے پردستخط ہوجائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *