پہلے ون ڈے میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، دوسرے ون ڈے میچ میں ایلکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ تیسرے ون ڈے میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل خان آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے تینوں ون ڈے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی سکواڈ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ، سکواڈ میں 18 کھلاڑی شامل ہیں اور کپتان شان مسعود ہوں گے۔
بیان کے مطابق ٹیم میں تین نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے جن میں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر شامل ہیں، پہلے ٹیسٹ سے قبل سکواڈ کو مزید مختصر کیا جائے گا۔
ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو سکواڈ جوائن کریں گے۔
سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، امام الحق ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی اور خرّم شہزاد بھی شامل ہیں جبکہ سپنرز میں نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔