قومی ایئر لائن  نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا

قومی ایئر لائن  نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا

قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کابرطانوی آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سےہوگا، پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے 2 پروازیں ہفتے اورمنگل کے روز آپریٹ ہوں گی۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ مشکل وقت ختم ہو رہا ہے، 25 اکتوبر سے اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی دو ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پر پی ٹی آئی حکومت کے دور میں جو پابندیاں لگیں، اب وہ ختم ہونے جا رہی ہیں۔

قبل ازیں پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں رواں ماہ سے بحال کی جا رہی ہیں، برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کر دیا ہے جس کے بعد پروازوں کی بحالی ممکن ہو سکی ہے۔

ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لئے پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لندن اور برمنگھم کے لئے بھی سروسز شروع ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، برطانیہ نے ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا، براہ راست پروازوں کی راہ ہموار

پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے برطانیہ میں مقیم 17 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد کمیونٹی کو سہولت ملے گی جو طویل عرصے سے براہ راست فضائی سروس کی بحالی کے منتظر تھے ، پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق پروازوں کی بحالی نہ صرف مسافروں کیلئے آسانی پیدا کرے گی بلکہ تجارتی اور سماجی روابط کو بھی فروغ دے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *