پی ٹی اے کی منظوری کے ساتھ ہی آئی فون 17 سیریز پاکستان میں باقاعدہ لانچ، قیمتں اور فیچرز متعارف

پی ٹی اے کی منظوری کے ساتھ ہی آئی فون 17 سیریز پاکستان میں باقاعدہ لانچ، قیمتں اور فیچرز متعارف

سمارٹ فونز ٹائیکون کمپنی ’ایپل‘ کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ لمبے انتظار کے بعد آئی فون ۔17 سیریز پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کر دی گئی ہے۔ پاکستان میں ایپل کے واحد مجاز تقسیم کار مرکنٹائل نے تصدیق کی ہے کہ یہ سیریز ملک بھر میں اس کے منظور شدہ نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیاؤمی کمپنی کے آئی فون 17 کے مقابلے میں موبائل فونز تیار

اس نئی سیریز میں 4 ماڈلز میں آئی فون ۔17، آئی فون ۔17 پرو، آئی فون ۔17 پرو میکس اور انتہائی سلم آئی فون ائیر یہ تمام ماڈلز شامل ہیں، یہ پی ٹی اے سے منظور شدہ ہیں، لہٰذا خریداروں کو الگ سے رجسٹریشن کی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی، جو ایک بڑا ریلیف ہے۔

پاکستان میں پی ٹی اے سے منظور شدہ آئی فون۔17 سیریز کی قیمتیں

آئی فون۔17

226 جی بی –3 لاکھ 99 ہزار روپے

512 جی بی –4 لاکھ 82 ہزار 500 روپے

آئی فون۔17 پرو

256 جی بی –5 لاکھ 20 ہزار 500 روپے

512جی بی – 6لاکھ 3 ہزار 500  روپے

ایک ٹیرا بائٹ –6 لاکھ 86 ہزار500 روپے

آئی فون۔17 پرو میکس

256 جی بی –500 لاکھ 65 ہزار روپے

512 جی بی –6 لاکھ 48 ہزار 500 روپے

ایک ٹیرا بائٹ –7 لاکھ  32  ہزار روپے

 2 ٹیرا بائٹ –8 لاکھ 98 ہزار 500 روپے

آئی فون ائیر

 256 جی بی –4 لاکھ 80 ہزار روپے

512 جی بی –5 لاکھ 63 ہزار روپے

 ایک ٹیرا بائٹ –6 لاکھ 46 ہزار 500 روپے

ڈیزائن اور کارکردگی

تمام ماڈلز میں سیرامک شیلڈ ٹو، یو ایس بی-سی پورٹس اور آئی پی۔68 معیار کا واٹر اور گردوغبار سے تحفظ موجود ہے۔ اسکرین سائز 6.3 انچ سے 6.9 انچ تک ہے اور تمام ماڈلز میں 100 سے 120 ہرٹز تک ایڈاپٹیو ریفریش ریٹ اور 460 پی پی آئی پکسل ڈینسٹی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:ٹیرف میں اضافے کے بعد ایپل نے 600 ٹن آئی فون بھارت سے امریکا پہنچا دیے

کارکردگی کے لحاظ سے، اے انیس بایونک چپ آئی فون۔17 میں موجود ہے، اے ۔19 پرو چپ آئی فون ائیر، پرو اور پرو میکس ماڈلز میں دی گئی ہے، جو بہتر گرافکس، کولنگ اور ملٹی ٹاسکنگ فراہم کرتی ہے۔

کیمرہ اور بیٹری

پرو ماڈلز میں ٹیلی فوٹو لینز اور چار کے ویڈیو ریکارڈنگ ایک سو بیس فریم فی سیکنڈ تک کی سہولت موجود ہے۔ تمام ماڈلز میں اٹھارہ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہے جس میں سینٹر اسٹیج فیچر شامل ہے، جو ویڈیو کالز اور سیلفی کو بہتر بناتا ہے۔

بیٹری ٹائم بھی بہتر بنایا گیا ہے، آئی فون ائیر میں 27 گھنٹے، آئی فون۔ 17 پرو میکس میں 39 گھنٹے تک بیٹری لائف دستیاب ہے۔

تمام ماڈلز میں فاسٹ چارجنگ اور میک سیف وائرلیس چارجنگ کی سہولت موجود ہے۔

پاکستانی نیٹ ورکس کے لیے موزوں

تمام ماڈلز میں ای سم کی سہولت، 5۔ جی انٹرنیٹ سپورٹ اور پرو ماڈلز میں لائڈار سینسرز بھی شامل ہیں، جو ان ڈیوائسز کو پاکستان کے نیٹ ورکس کے لیے مکمل طور پر موزوں بناتے ہیں۔

وارنٹی اور سہولیات

مرکنٹائل نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں فروخت ہونے والے تمام آفیشل ماڈلز کے ساتھ ایپل کی سرکاری وارنٹی اور بعد از فروخت سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ خریداروں کو مکمل اطمینان حاصل ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *