خضدار : سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک

خضدار : سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں پرامن لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زہری میں کامیاب آپریشن کیا گیا، اس دوران فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کارروائی کے دوران 20 سے زائد خوارج زخمی بھی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا۔

زہری کے عوام نے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

یہ خبربھی پڑھیں :بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ فورسز عوام کے تحفظ کے لیے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ،  سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔

واضح  رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *