بیرون ملک ملازمت کا سنہری موقع ! پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بیرون ملک ملازمت کا سنہری موقع ! پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بیرون ملک ملازمت کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ، جاپان فاؤنڈیشن نے خوشخبری سنا دی ہے۔

ورک ویزے کے خواہشمندوں کے لئے جاپان کی جانب سے ایک اچھا اقدام سامنے آیا ہے، جاپان ویزے کے خواہشمندوں کیلئے جاپان فاؤ نڈیشن نے ٹیسٹ برائے بیسک متعارف کروادیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ کا انعقاد اسلام آباد میں ہوگا اوراس ٹیسٹ کا مقصد امیدواروں کی جاپانی زبان میں بنیادی ابلاغی صلاحیت کو جاننا ہے۔

انتظامیہ نے ٹیسٹ کی تاریخیں 11 اکتوبر،یکم نومبر اور 8 نومبر 2025 مقرر کی ہیں، اس ٹیسٹ کا انعقاد ایس کانز اسکول آف اکاؤنٹنسی ایف ایٹ مرکز اسلام آباد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شیاؤمی کمپنی کے آئی فون 17 کے مقابلے میں موبائل فونز تیار

اس بیسک ٹیسٹکیلئے زیادہ سے زیادہ پانچ سو امیدواروں کی گنجائش رکھی گئی ہے، یہ ٹیسٹ جاپان میں روزگار اور رہائش کے خواہشمند افراد کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

 جاپان کی حکومت نے سپیسفائیڈ اسکلڈ ورکر پروگرام میں شمولیت کے لیے اس ٹیسٹ میں کامیابی لازمی قرار دی ہے۔

 اس فیصلے سے نہ صرف پاکستانی ہنر مندوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور سفارتی تعلقات بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

افراد جاپان میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں، اُن کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ تیاری مکمل کریں اور اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *