تلگو فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی منگنی کی خبروں سے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا اور تیلگو فلم اسٹار وجے دیوراکونڈا نے اپنے تعلق کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ایک نجی تقریب میں منگنی کی ہے، اس تقریب میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا، جبکہ اسے میڈیا کی نظروں سے دور رکھا گیا۔
اگرچہ دونوں فنکاروں کی جانب سے اس خبر کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ جوڑا فروری 2026 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
حال ہی میں رشمیکا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ روایتی ساڑھی زیب تن کیے ہوئے دکھائی دیں، مداحوں نے اندازہ لگایا کہ یہ تصاویر شاید منگنی کی تقریب کے دوران لی گئی ہیں۔
اپنے کیپشن میں اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا میں بے حد مشکور ہوں کہ آپ سب نے تھہما کے ٹریلر اور گانے کو اتنا پسند کیا آپ کے پیغامات اور جوش میرا ہر لمحہ مزید خوشگوار بنا دیتے ہیں بہت جلد فلم کی پروموشن کے دوران آپ سب سے ملاقات ہو گی۔
رشمیکا اس وقت آدتیہ سرپوتدار کی ہارر کامیڈی فلم تھما کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ آیوشمان کھرانہ، نواز الدین صدیقی اور پریش راول بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں یہ فلم 21 اکتوبر 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔