الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیارمانگ لیا

الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیارمانگ لیا

الیکشن کمیشن کی انتخابی قوانین میں ترامیم کی سفارش، سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار بھی مانگ لیا
الیکشن کمیشن نے انتخابی قوانین میں ترامیم کی سفارش کرتے ہوئےمسودہ وزارت قانون کو بھیج دیا ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی قوانین میں اصلاحات کی سفارشات کا مسودہ وزارت قانون کو ارسال کیا ہے

جس میں الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 208 میں ترمیم شامل ہے، ذرائع کے مطابق کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات پر نگرانی کا اختیار حاصل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

جماعتوں کے اندر جمہوری عمل کی مضبوطی اور شفافیت کے لیے یہ اقدام ضروری ہے،سفارشات کا مقصد جماعتوں کے اندراج، انتخابی نشانات اور خواتین کی نمائندگی کے مسائل حل کرنا ہےتاکہ انتخابی عمل زیادہ شفاف اور منظم ہو سکے۔

ترامیم سے جماعتوں کے اندر جمہوری ڈھانچے کی مضبوطی اور خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں متعدد سیاسی جماعتیں ہیں، لیکن ان کے اندرونی جمہوری ڈھانچے کمزور ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا

اس کے حل کے لیے تجویز دی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی ٹیم انتخابات کا مشاہدہ کرے اور مشاہداتی رپورٹ کمیشن کی سالانہ رپورٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تجاویز کے منظور ہونے سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور جماعتوں کی شفافیت بہتر ہوگی، تاہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے ان سفارشات پر سخت ردعمل آنے کے امکانات بھی ہیں کیونکہ کچھ جماعتیں پہلے ہی انٹراپارٹی انتخابات کے طریقہ کار پر تحفظات ظاہر کر چکی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *