وزیر اعظم شہباز شریف کل ملائشیا روانہ ہوں گے،دونوں ممالک میں مختلف معاہدے متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کل ملائشیا روانہ ہوں گے،دونوں ممالک میں مختلف معاہدے متوقع

وزیراعظم شہباز شریف پانچ سے سات اکتوبر تک ملائشیا کا سرکاری دورہ کریں گے دورے کے دوران  شہباز شریف ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کے ساتھ دو طرفہ معاملات پر بات چیت کریں گے۔

اس موقع پر اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکومتی حکام شامل ہوں گے۔

یہ خبربھی پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی، عطا تارڑ

تین روزہ دورے میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط ، باہمی مفاد پر مبنی بنایا جا سکے۔

یہ دورہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان قائم طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوطی اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

ملاقاتوں کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور دو طرفہ مفاہمت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *