گلوبل صمود فلوٹیلا کے137 سماجی کارکن رہائی کے بعد استنبول پہنچ گئے

گلوبل صمود فلوٹیلا کے137 سماجی کارکن رہائی کے بعد استنبول پہنچ گئے

اسرائیل کی حراست سے رہائی کے بعد، گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن ترکی کے شہر استنبول پہنچ گئے ہیں، ان میں 36 ترک شہری شامل ہیں۔

  دیگرسماجی کارکنان امریکا، برطانیہ، اٹلی، اردن، کویت، لیبیا، الجزائر، ماریطانیہ، ملائیشیا، بحرین، مراکش، سوئٹزرلینڈ اور تیونس سے تعلق رکھتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، صمود فلوٹیلا کے مجموعی طور پر 450 سماجی کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں ہیں جن میں سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ’صمود فوٹیلا ‘ پر اسرائیل کا ڈرون حملہ، کشتی میں آگ لگ گئی

ادھر اسرائیلی جارحیت کے باوجود، امدادی سامان لے کر ایک اور فلوٹیلا غزہ کی طرف روانہ ہو گیا ہے جس پر بین الاقوامی سماجی کارکن سوار ہیں۔

دنیا کے مختلف حصوں میں غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں، پاکستان کے شہروں حیدرآباد، سجاول، میرپورخاص، ملتان، حب، قلات، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور نوشہرہ میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اسرائیل کے خلاف ریلیاں نکالی ہیں۔

علاوہ ازیں، اٹلی، اسپین، یونان اور بنگلا دیش میں بھی فلوٹیلا کی حمایت میں مظاہرے ہوئے،غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، اٹلی میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر احتجاج کیا  اسپین میں ہزاروں طلبہ نے بھرپور مظاہرہ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *