امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ مذاکرات کے بعد اسرائیل نے انخلاء کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا مذاکرات کے بعد اسرائیل نے انخلاء کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کی ہے، جسے ہم نے حماس کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ جب حماس نے جنگ بندی کی تصدیق کی تو فوری طور پر جنگ بندی کے حوالے سے تمام عوامل فعال اور مؤثر ہو جائیں گے اوریرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو جائے گا اور ہم انخلاء کے اگلے مرحلے کے لیے حالات پیدا کریں گے، جس سے ہم اس 3000 سالہ تباہی کے خاتمے کے قریب پہنچ جائیں گے۔