سابق سینیٹر مشتاق احمد محفوظ ، سب کی واپسی کے لیے سرگرم عمل ہیں: دفتر خارجہ

سابق سینیٹر مشتاق احمد محفوظ ، سب کی واپسی کے لیے سرگرم عمل ہیں: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ صمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو اسرائیلی قابض افواج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا، دوست یورپی ملک کے ذریعے سفارتی چینلز سے ہم نے تصدیق کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں ہیں، سینٹر مشتاق محفوظ اور خیریت سے ہیں، سینیٹرمشتاق کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : گلوبل صمود فلوٹیلا کے137 سماجی کارکن رہائی کے بعد استنبول پہنچ گئے

انہوں نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے اس سے قبل ان افراد کی بحفاظت واپسی کو مربوط کیا تھا جو پہلے اترے تھے، برادر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے شہریوں کی وطن واپسی میں مدد کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان بیرون ملک اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137شرکا اسرائیلی قید سے رہا ہوکر استنبول پہنچ گئے۔

استنوبل ائیرپورٹ پررضاکاروں کا پرتپاک استقبال کیاگیا،رہائی پانےوالوں میں امریکا، اٹلی،برطانیہ،اردن اور دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تین سو سےزائد رضاکار بدستور اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں ، اسرائیلی حکام کے بدترین سلوک پر کئی رضاکاروں نے بھوک ہڑتال کردی،اُدھر اٹلی سے دس کشتیوں پر مشتمل ایک اور فلوٹیلا غزہ کی جانب روانہ ہوگیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان 

دوسری جانب  سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا مذاکرات کے بعد اسرائیل نے انخلاء کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کی ہے، جسے ہم نے حماس کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کے بعد اسرائیل نے انخلاء کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی: صدر ٹرمپ

امریکی صدر نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ جب حماس نے جنگ بندی کی تصدیق کی تو فوری طور پر جنگ بندی کے حوالے سے تمام عوامل فعال اور مؤثر ہو جائیں گے اوریرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو جائے گا اور ہم انخلاء کے اگلے مرحلے کے لیے حالات پیدا کریں گے، جس سے ہم اس 3000 سالہ تباہی کے خاتمے کے قریب پہنچ جائیں گے۔

اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حماس تیزی دکھائے ورنہ تمام شرائط ختم ہوجائیں گی۔

دوسری جانب مصری میڈیا کا بتانا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان بلواسطہ مذاکرات آج اور پیر کو ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *