وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ، اہم معاہدوں اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی توقع

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ، اہم معاہدوں اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی توقع

وزیراعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ملائیشیا کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دورہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؍ملائیشیا کی ایک اور نئی ائیر لائن کا پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

روانگی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم سے ملاقات کے منتظر ہیں، جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور دیگر اہم شعبوں پر بات چیت کی جائے گی۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے جس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ اس دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔

وزیراعظم اور انور ابراہیم کے درمیان ملاقات میں علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، خاص طور پر مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز، تجارت میں سہولت کاری، اور بین الاقوامی اقتصادی صورتحال پر ممکنہ شراکت داری پر بات ہو گی۔

مزید پڑھیں:جنوبی کوریا، جاپان اور ملائیشیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان علاقائی روابط اور بین الاقوامی شراکت داری کو وسعت دینے کی کوششوں میں مصروف ہے، اور ملائیشیا کو ایک قریبی اقتصادی و تجارتی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان توانائی، تعلیم، آئی ٹی، زراعت، سیاحت اور حلال انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ پاکستان کے لیے اقتصادی مواقع بڑھانے، سرمایہ کاری لانے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *