سال 2026 : رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

سال 2026 : رمضان المبارک  کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

دنیا بھر کے مسلمان ہر سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد کا انتظار کرتے ہیں ، سال 2026 میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

 اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق، آئندہ سال رمضان کا آغاز جمعرات، 19 فروری 2026 سے ہونے کا قوی امکان ہے۔

فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق رمضان کا نیا چاند منگل، 17 فروری 2026 کو شام 4 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم چاند سورج غروب ہونے کے صرف ایک منٹ بعد غروب ہو جائے گا۔

 اس وجہ سے اسی دن چاند کی رویت ممکن نہیں ہوگی، اور پہلا روزہ 19 فروری (جمعرات) کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ البتہ، حتمی اعلان چاند دیکھنے والی سرکاری کمیٹی ہی کرے گی۔

رمضان کے آغاز میں کتنے دن باقی ہیں؟

آج کی تاریخ کے مطابق، رمضان المبارک کے آغاز میں صرف 139 دن باقی رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک ملازمت کا سنہری موقع ! پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

روزے کا دورانیہ

ابراہیم الجروان کے مطابق ابو ظہبی میں رمضان کے آغاز پر روزے کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے 46 منٹ ہوگا، جو مہینے کے اختتام تک بڑھ کر 13 گھنٹے 25 منٹ تک پہنچ سکتا ہے۔

رمضان کے ابتدائی دنوں میں دن کی روشنی کا دورانیہ 11 گھنٹے 32 منٹ ہوگا، جو مہینے کے آخر تک بڑھ کر 12 گھنٹے 12 منٹ ہو جائے گا۔

موسم کی صورتحال

ماہرین کے مطابق رمضان کے آغاز میں درجہ حرارت 16 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا،  مہینے کے اختتام تک، موسم بہار کی آمد کے ساتھ، درجہ حرارت 19 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ابراہیم الجروان  نے بارش کے حوالے سے بھی اہم پیشگوئی کی گئی ہے،  رمضان کے دوران بارش کی مقدار 15 ملی میٹر سے زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *