ویمنز ورلڈ کپ ، پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

ویمنز ورلڈ کپ ، پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2025 کے مقابلوں کے دوران آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

میچ کے آغاز سے قبل بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ :  اتوار کو پاکستان اور بھارت ایک بار پھر مدمقابل

رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران بھی کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا امکان ہے۔

کولمبو میں گزشتہ روز بھی مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا تھا جس کے باعث سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ختم کردیا گیا تھا۔

اس ورلڈ کپ  کے مقابلے بھارت اور سری لنکا میں 5 مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے ،  پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تمام کھلاڑیوں کا عزم بلند ہے ، پاکستان کے میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *