مسافروں کے لیے بری خبر ! ٹرین کے کرایوں میں اضافہ

مسافروں کے لیے بری خبر ! ٹرین  کے کرایوں میں  اضافہ

مسافروں  کیلئے بری خبر ، لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کیلئے کمپلیمنٹری سروسز میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں  کیلئے کمپلیمنٹری سروسز کا اضافہ کردیا گیا۔

مسافر دوران سفر سنیکس اور چائے کا مزا لے سکیں گے اور مسافروں کیلئے برگر، سینڈوچ، پیٹیز، چپس، کیک، جوس، چائے کی آپشن رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سال 2026 : رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

کمپلیمنٹری سروسز شامل ہونے  کے باعث لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

پنڈی ریل کار سبک خرام اور ریل کار سبک رفتار کی تمام اے سی کلاس اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔

ٹرینوں کے کرایوں میں 150 روپے سے لیکر 250 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ، اسی طرح اے سی پارلر کا کرایہ 2500 روپے جبکہ اے سی بزنس کا کرایہ 2250 روپےمقرر کر دیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 2100 روپے جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ 1300 روپے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک ملازمت کا سنہری موقع ! پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

مسافروں کو موجودہ معاشی صورتحال میں پہلے ہی کئی مشکلات کا سامنا ہے، ایسے میں ٹرین کے کرایوں میں حالیہ اضافہ ان کے لیے مزید پریشانی کا باعث بنے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *