آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر آن لائن گردش کرنے والے ایک ایسے جعلی پوسٹر کے بارے میں خبردار کیا ہے جو غلط طور پر ’آزاد ڈیجیٹل‘ کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے۔ یہ پوسٹر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ’ایکس‘ پر وسیع پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے پی پی -52 سمبڑیال کے ضمنی انتخابات کو فراڈ قرار دے دیا
اتوار کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والا جعلی پوسٹر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن کا ہے جس پر تحریر ہے کہ ’خصوصی نشستوں کی بندر بانٹ کے بعد سے ن لیگ اور فیلڈ مارشل صاحب پیپلز پارٹی کے ساتھ وہی سلوک کر رہے ہیں جو فیلڈ مارشل کی بہن مریم نواز صاحبہ اپنے شوہرِ مجبور کیپٹن صفدر کے ساتھ کر رہی ہیں‘۔
🚨 Azaad Fact Check has identified the circulation of a fake poster falsely labeled as being from Azaad Digital.
This poster was not created by Azaad Digital, and Nadeem Afzal Chan never made these remarks.
Every genuine poster from Azaad includes a “Fake Checker” label in the… https://t.co/b06r6BH0zJ pic.twitter.com/ixbBRVNjQB— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) October 5, 2025