آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارتی ٹیم اپنی اننگز کی آخری گیند پر 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، یہ پہلا موقع ہے کہ ایک روزہ میچ میں بھارتی ویمن ٹیم پاکستان کے خلاف مکمل طور پر آؤٹ ہوئی۔
بھارت کی جانب سے ہرلین دیول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ پرتیکا راول نے 31 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔پاکستان کی طرف سے ڈیانا بیگ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں
جب کہ سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ٹاس کے موقع پر کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ ٹیم نے کوالیفائر مرحلے میں بہترین کارکردگی دکھائی اور امید ہے آج بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔
دوسری جانب بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کا کہنا تھا کہ ٹیم کا تسلسل برقرار ہے اور وہ میچ جیتنے کے لیے پُرامید ہیں۔ادھر سری لنکن محکمہ موسمیات نے کولمبو میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔
بارش میچ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ میچ سے قبل ٹاس کے دوران دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا بھارتی ویمن ٹیم نے بھی اپنی مینز ٹیم کی طرح ہینڈ شیک سے گریز کیا۔