پاکستان کی کارکردگی دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی،امریکی جریدہ

پاکستان کی کارکردگی دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی،امریکی جریدہ

موقر امریکی جریدے بلوم برگ نے حالیہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جن میں دیوالیہ ہونے کے خدشات میں نمایاں کمی آئی ہے ۔

پاکستان کی کارکردگی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، صرف ترکیہ پاکستان سے آگے ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جون 2024 سے ستمبر 2025 تک کے پندرہ مہینوں میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات میں 2200 پوائنٹس کی قابلِ ذکر بہتری دیکھی گئی۔

یہ تسلسل ہر سہ ماہی میں بہتری کا مظاہرہ کرتا ہے اور پاکستان کی پائیدار معاشی استحکام کا ثبوت ہے،بلوم برگ کے مطابق اس دوران جنوبی افریقہ اور ایل سلواڈور میں بہتری محدود رہی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان امریکی صدر کا پسندیدہ ملک ، بھارت کو دباؤ کا سامنا ، بلومبرگ کا دعویٰ

مصر، نائیجیریا اور ارجنٹائن جیسے ممالک میں خطرات بڑھ گئے،س مثبت رجحان سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کامیابی کے بنیادی عوامل میں معاشی استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات، قرضوں کی بروقت ادائیگی، آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی مثبت درجہ بندیاں شامل ہیں۔

یہ سب عوامل سرمایہ کاروں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں کہ پاکستان اب دیوالیہ ہونے کے خدشات سے باہر آ کر مستحکم اور اصلاحات پر مبنی معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *