امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور اس معاملے پر مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ جلد اس کے تفصیلی نکات طے پا جائیں گے۔
روبیو کے مطابق حماس نے جنگ کے بعد کے اقدامات پر اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے،مارکو روبیو نے مزید کہا کہ اسلحہ واپس کرنے اور حماس کے تحلیل ہونے کے مراحل مشکل ہوں گے اور غزہ میں فوری حکومت قائم کرنا ممکن نہیں۔
جلد ہی واضح ہو جائے گا کہ حماس واقعی اس عمل میں سنجیدہ ہے یا نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے امکانات زیادہ ہیں اور اس معاملے میں ہفتے یا دن نہیں لگنا چاہیے۔
روبیو کے مطابق معاہدے کے 90 فیصد معاملات طے پا چکے ہیں اور امید ہے کہ اس ہفتے کے شروع تک معاہدہ مکمل ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ معاہدے پر مکمل یقین دہانی ممکن نہیں،انہوں نے زور دیا کہ جب تک فضائی حملے جاری رہیں گے یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں اس لیے بمباری روکنا ضروری ہے۔