ویمنز ورلڈکپ،بھارت کی امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلنے کی روایت برقرار،میچ میں نیا تنازع

ویمنز ورلڈکپ،بھارت کی امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلنے کی روایت برقرار،میچ میں نیا تنازع

ویمنز ورلڈکپ میں بھارت اور پاکستان کے میچ کے دوران ایک نیا تنازع سامنے آیا جب پاکستانی اوپنر منیبہ علی کو غلط رن آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

بھارت نے امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلنے کی اپنی روایت برقرار رکھی ہے اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی بھارت کے میچ میں امپائر نے فخر زمان کو غلط آئوٹ دیا تھا۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ویمنزاوپنرز نے میچ کا آغاز کافی سست رفتار سے کیا اور بھارتی بولنگ کے خلاف جدوجہد کرتے نظر آئیں۔

تاہم منیبہ علی کے رن آؤٹ نے صورتحال مزید پیچیدہ کر دی، ابتدائی طور پر امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا، لیکن اچانک فیصلے کو بدل کر آؤٹ دے دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :فخر زمان ناٹ آئوٹ ،ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

یہ واقعہ نہ صرف کمنٹیٹرز بلکہ میدان میں موجود شائقین کے لیے بھی حیران کن تھا، تھرڈ امپائر کی جانب سے رن آؤٹ کی اپیل پر پہلے منیبہ کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا، پھر آؤٹ کر دیا گیا۔
منیبہ علی اور پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے اس فیصلے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

فاطمہ ثنا نے امپائر کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا اور باؤنڈری لائن پر کافی دیر تک بات چیت کرتے نظر آئیں۔

ماہرین کے مطابق منیبہ علی کریز میں موجود تھیں اور بال اسٹمپس پر لگنے کے وقت ان کا بیٹ ہوا میں تھا جو قوانین کے مطابق رن آؤٹ نہیں بنتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *