وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے کے لیے ملائیشیا پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیر اطلاعات ، پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ اور دیگر سفارتی عملے نے ان کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعظ کو پروٹوکول کے مطابق ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا گیا،کوالالمپور کی سڑکیں پاکستانی اور ملائیشیائی پرچموں سے سجی ہوئی تھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر سرکاری دورے پر ہیں،وزیراعظم کے قیام کی جگہ پہنچنے پر ملائیشیا کے وزیراعظم نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
شہباز شریف نے اس مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملائیشیا آ کر خوش ہیں اور یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
یہ خبربھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ، اہم معاہدوں اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی توقع
وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ملائیشیا پہنچنے پر کوالالمپور میں شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل
شاہراہیں دونوں ممالک کے پرچموں سے سجی ہیں۔
دورے میں تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوگی۔
یہ دورہ تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہے۔#ShehbazInMalaysia pic.twitter.com/LihcOanUdW— Imran Bilal (@MrImranPk) October 5, 2025