یرغمالیوں کی رہائی اور قابض فوج کا انخلا، حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات آج متوقع

یرغمالیوں کی رہائی اور قابض فوج کا انخلا، حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات آج متوقع

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر مذاکرات آج مصر میں ہو رہے ہیں، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے نکلنے پر بات ہوگی۔

امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیراڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف امریکا کی نمائندگی کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسرائیلی وفد بھی مذاکرات کے لیے آج مصر کے شہر شرم الشیخ روانہ ہوگا۔

بالواسطہ مذاکرات کے لیے خلیل الحیہ کی قیادت میں حماس وفد بھی مصر پہنچ رہا ہے۔ فلسطینی مذاحمتی تنظیم یرغمالیوں کی رہائی سمیت معاہدے کے دیگر نکات پر بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم حماس کو کچھ نکات پر تحفظات بھی ہیں۔

عرب میڈیا نے حماس ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ حماس بین الاقوامی نگرانی میں غیر مسلح ہونے پر بھی رضامند ہو گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا کیونکہ ثالث آج مصر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ امن مذاکرات کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *