موٹر ویز پر تیز رفتاری پر ڈرائیورز کو ایف آئی آر کا سامنا کرنا پڑے گا، وفاقی وزیر برائے مواصلات

موٹر ویز پر تیز رفتاری پر ڈرائیورز کو ایف آئی آر کا سامنا کرنا پڑے گا، وفاقی وزیر برائے مواصلات

وزیر مواصلات نے ہدایت کی کہ موٹرویز پر اوور سپیڈنگ اور ایکسل لوڈ پالیسی پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنائیں، 120 کلومیٹر اسپیڈ پر جرمانہ اور 150کلومیٹر کی رفتار پر ایف آئی آر ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اہم اجلاس کے دوران کہا کہ موٹروے پولیس کی موجودہ کارکردگی سے مطمئن نہیں بہتری دیکھناچاہتا ہوں۔ کوتاہیاں دور کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے رہا ہوں۔ پولیس افسران کے گھروں پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین واپس دفتر بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے۔ پولیس افسران کو اب باربر ، کک اور ذاتی ملازم نہیں ملیں گے ۔ شاہانہ طرزعمل نہیں چلے گا ، اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔

حادثات کی روک تھام سےمتعلق شہریوں کی آگاہی کے لئے پمفلٹ اور بورڈ لگائیں ۔ انٹری پوائنٹس پر مزید آفیسرز تعینات کریں ۔ موٹرویز پر گاڑیوں کی فٹنس کا نظام آؤٹ سورس کیا جائے۔

اجلاس میں موٹرویز پر ترقی یافتہ ممالک کی طرح گاڑیوں کی الیکٹرانک مانیڑننگ پر غور کیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات اور آئی جی موٹروے پولیس نے شرکا کو بریفنگ دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *