ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں مہنگائی کی نئی لہر کے تحت آٹا بھی عوام کی پہنچ سے دُور ہوتا جا رہا ہے حالیہ دنوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت ایک سو روپے اضافے کے بعد 2400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 53 روپے سے زائد اضافہ ہوا جبکہ لاڑکانہ میں 40 روپے اور سکھر میں قیمت میں 20 روپے تک کمی ہوئی۔

بنوں اور کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خرید رہے ہیں جہاں  گزشتہ ایک ہفتے میں ان دونوں شہرو ں میں آٹے کی قیمت میں سو روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت 2400 روپے تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : گندم کے بحران کا خدشہ ، آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

دوسری جانب چیئرمین پاکستان اتحاد خالد حسین باٹھ نے نجی ٹی وی  پروگرام میں گندم کے بحران اور اس کے نتیجے میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم اس وقت سندھ میں 4 ہزار روپے فی من ہے، پنجاب میں 3900روپے من ہے۔ کوئٹہ میں گندم 4500 روپے فی من ہے جبکہ گندم کی نئی فصل آنے میں ابھی 7 ماہ باقی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ہی کراچی میں 100 کلو گرام گندم کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا جس کے بعد کراچی میں گندم کی بوری 7200 سے بڑھ کے 9300 روپے تک پہنچ گئی ہے اور 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 5 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

پشاور میں 100 کلوگرام گندم کی بوری کی نئی قیمت 9800 روپے، کوئٹہ میں 9600 روپے ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں گندم کی بوری کی قیمت میں 900 تا 1000روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *