سنگجانی جلسہ کیس : عمرایوب، وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

سنگجانی جلسہ کیس : عمرایوب، وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عدالت نے عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

 عدالت نے تینوں رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں : 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی، عمر ایوب سمیت دیگر رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی اس مقدمےمیں پیش نہیں ہوئے۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ 8 ستمبر 2024 کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی نے جلسہ کیا تھا،  جلسہ مقررہ وقت سے کئی گھنٹے زائد چلا تھا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خطاب میں سخت زبان استعمال کی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *