کسی بھی ویزے پر آنے والے اب عمرہ ادا کرسکیں گے ، سعودی عرب

کسی بھی ویزے پر آنے والے اب عمرہ ادا کرسکیں گے ، سعودی عرب

سعودی حکام کی جانب سے عمرہ کے خواہش مند افراد کے لیے پالیسی کو مزید آسان بنا دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ حج وعمرہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ویزے پر سعودی عرب آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے۔

سعودی حکام کے مطابق قانونی طور پر سعودی عرب میں موجود کوئی بھی شخص عمرہ ادا کرسکتا ہے، یہ فیصلہ اللہ تعالی کے مہمانوں کیلئے سہولیات بڑھانے کیلئے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمرہ ویزا کا حصول آسان، سعودی عرب نے ’نسک عمرہ‘ پلیٹ فارم متعارف کروا دیا

وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے، نسک عمرہ پورٹل کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

’نسک عمرہ‘ پلیٹ فارم سعودی عرب کے وژن 2030 کی عملی شکل ہے، جس کا مقصد حج و عمرہ کی خدمات کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانا اور زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کی میزبانی کو ممکن بنانا ہے۔

یہ سہولت سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی سرکاری ویب سائٹ umrah.nusuk.sa  پر دستیاب ہے، جہاں سے زائرین مکمل رہنمائی، منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کی فہرست اور دیگر ضروری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جس کے ادائیگی کے لیے ہر سال دنیا بھر کے مسلمان سعودی عرب پہنچتے ہیں جب کہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے حج کے سب سے بڑے کوٹے میں سے ایک حاصل ہوتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *