الیکشن کمیشن کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کے تبادلے کااعلامیہ واپس لے لیا

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کے تبادلے کااعلامیہ واپس لے لیا

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ہری پور کے حالیہ تبادلے کا اعلامیہ واپس لے لیا ہے۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اکتوبر کو گریڈ 18 کے افسر محمد وسیم کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی کمشنر صوابی تعینات کیا گیا تھا، جبکہ ان کی جگہ اصلاح الدین کو ڈپٹی کمشنر ہری پور مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم چونکہ ضلع ہری پور میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری ہے، اور الیکشن کمیشن نے اس دوران تمام تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، اس لیے متعلقہ تبادلے کو انتخابی قواعد کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اس اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ مذکورہ اعلامیہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ہدایت پر عمل کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کی تقرری سے متعلق اعلامیہ منسوخ کر دیا ہے، اور اس کی باقاعدہ تصدیق محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے نئے نوٹیفکیشن کے ذریعے کر دی گئی ہے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *