عالمی نگرانی میں غیر مسلح ہونے پر غور نہیں کر رہے،حماس

عالمی نگرانی میں غیر مسلح ہونے پر غور نہیں کر رہے،حماس

غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے گزشتہ روز سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ حماس عالمی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہے

اب ترک میڈیا کے مطابق حماس نے ہتھیار ڈالنے کی تردید کردی اور کہا کہ ہم عالمی نگرانی میں غیر مسلح ہونے پر کسی صورت غور نہیں کررہے ہیں ۔

آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہو گا جس میں حماس، مصر اور اسرائیل کے نمائندے شریک ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :چاہتے ہیں فوری امن قائم ہو،حماس عالمی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے پرمتفق

اس اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی حکومتی نظام اور امداد کی تقسیم جیسے اہم امور پر بات کی جائے گی۔

مذاکرات کی بنیاد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر ہوگی صدر ٹرمپ نے اس اجلاس سے مثبت نتائج نکلنے اور مشرق وسطیٰ کے طویل المدتی تنازعے کے حل کی امید ظاہر کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *