اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے اپنے صارفین کے لیے ایک نہایت فائدہ مند اسکیم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب معروف برانڈ ایٹلس ہونڈا کی موٹر سائیکلیں 0 فیصد مارک اپ کے ساتھ آسان ماہانہ اقساط پر خریدی جا سکتی ہیں۔ یہ سہولت بینک کی ’’ایس سی آسان اسکیم‘‘ کے تحت محدود مدت کے لیے دستیاب ہے، جس کا مقصد عام صارفین، خصوصاً متوسط طبقے کو معیاری، ایندھن بچانے والی اور پائیدار بائیکس تک آسان رسائی دینا ہے۔
اس اسکیم کے تحت صارفین 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں ادائیگی کر سکتے ہیں، جب کہ صرف ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس لاگو ہوتی ہے۔ تین ماہ کی اقساط پر یہ فیس 1.99 فیصد، چھ ماہ پر 5.99 فیصد، اور بارہ ماہ کی مدت پر 11.99 فیصد رکھی گئی ہے۔ تاہم، صارف کے علاقے کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) الگ سے لاگو ہو سکتی ہے۔
یہ آفر صرف اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے روایتی کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے ہے۔ اگرچہ مارک اپ صفر رکھا گیا ہے، تاہم بائیک بک کرتے وقت پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی۔
مختلف ہونڈا ماڈلز کی قیمتیں اور قسطیں کچھ یوں ہیں: ہنڈا CD 70 کی قیمت 1,59,900 روپے ہے، جبکہ فیس کے بعد نیٹ قیمت 1,56,007 روپے بنتی ہے۔ اسے 3 ماہ میں 52,002 روپے، 6 ماہ میں 26,001 روپے، اور 12 ماہ میں 13,000 روپے ماہانہ ادائیگی پر خریدا جا سکتا ہے۔
ہنڈا CD 70 ڈریم کی قیمت 1,70,900 روپے رکھی گئی ہے۔ نیٹ قیمت 1,67,589 روپے بنتی ہے، اور اسے 3 ماہ کی قسط میں 55,863 روپے، 6 ماہ کی قسط میں 27,932 روپے، اور 12 ماہ میں 13,965 روپے ماہانہ پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ہنڈا پرائڈر 2,11,900 روپے میں دستیاب ہے۔ فیس شامل کرنے کے بعد نیٹ قیمت 2,07,702 روپے بنتی ہے، اور اسے 3 ماہ کے لیے 69,234 روپے، 6 ماہ کے لیے 34,617 روپے، اور 12 ماہ کے لیے 17,308 روپے ماہانہ قسط پر خریدا جا سکتا ہے۔
ہنڈا CG 125 کی آفیشل قیمت 2,38,500 روپے ہے، جبکہ نیٹ قیمت 2,33,759 روپے بنتی ہے۔ اس ماڈل کو 3 ماہ کے لیے 77,920 روپے، 6 ماہ کے لیے 38,960 روپے، اور 12 ماہ کے لیے 19,480 روپے ماہانہ پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ہنڈا CG 150 کی قیمت 4,59,900 روپے ہے، نیٹ قیمت 4,50,999 روپے ہے، اور اسے 3 ماہ میں 1,50,333 روپے، 6 ماہ میں 75,167 روپے، اور 12 ماہ میں 37,583 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔
ہنڈا CB 150F بھی 4,99,900 روپے میں دستیاب ہے، جس میں اضافی چارجز بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اسے 3 ماہ میں 1,63,333 روپے، 6 ماہ میں 81,667 روپے، اور 12 ماہ میں 40,833 روپے ماہانہ قسط پر خریدا جا سکتا ہے۔ جبکہ سی بی 150 ایف کا بلیو اور سلور ماڈل کی قیمت 5لاکھ تین ہزار نو سو روپے ہے ۔
یہ اسکیم ان افراد کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو بائیک خریدنا چاہتے ہیں لیکن مہنگائی اور محدود بجٹ کی وجہ سے مکمل رقم یکمشت ادا نہیں کر سکتے۔