صوبائی حکومت نے گندم اجراء پالیسی کی منظوری د یدی، آٹے کی قیمت سے متعلق بھی اہم فیصلہ

 صوبائی حکومت نے گندم اجراء پالیسی کی منظوری د یدی، آٹے کی قیمت سے متعلق بھی اہم فیصلہ

سندھ کابینہ نے گندم اجراء پالیسی کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں گندم اجراء پالیسی کی منظوری دی گئی ۔

منظوری کا بنیادی مقصد آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چھوٹے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا

یہ خبر بھی پڑھیں :گندم کے بحران کا خدشہ ، آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اور 1.265 ملین میٹرک ٹن گندم فلور ملوں اور چکیوں کو فراہم کی جائے گی۔
گندم کی 100 کلو بوری کی قیمت 9500 روپے مقرر کی گئی ہے حکام نے بتایا کہ گندم کا اجراء مرحلہ وار اور فوری طور پر شروع کیا جائے گا اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید برآں کابینہ نے ایس ای ڈی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دوبارہ تشکیل اور آزاد اراکین کی تقرری کی منظوری دی ایس ای ڈی ایف فنڈ، جو 2011 میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی ترقی کے لیے قائم کیا گیا تھا، اب سرمایہ کاری، کاروبار اور روزگار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *