پاکستان سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور

پاکستان سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور

پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششیں کامیاب ثابت ہوئیں پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں ایس آئی ایف سی کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔

ادارے کی مؤثر اقدامات نے زراعت، کان کنی اور دیگر شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کیا ہے رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ویژن   اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی روشنی میں اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں،ترجمان دفترخارجہ

دونوں ممالک تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کے قیام پر غور کر رہے ہیں یہ شراکت داری گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اورمشرق وسطیٰ کے درمیان روابط کو مضبوط کرے گی اور سی پیک کی طرز پر ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔

پاک سعودی اکنامک کوریڈور خطے میں سرمایہ کاری کے فروغ روزگار کے مواقع اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کو یقینی بنائے گا رواں مالی سال میں پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات 700 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ‏ہمیشہ! سعودی وزیر دفاع

سعودی سرمایہ کار زراعت، کان کنی، توانائی اور آئی ٹی کے شعبوں میں اقتصادی روابط مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں ماہرین اقتصادیات کے مطابق نیا معاہدہ سرمایہ کاروں کو طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے اعتماد فراہم کرے گا اور کارپوریٹ فارمنگ، ڈیری اور گوشت کی پیداوار جیسے منصوبوں کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *