سابق سینیٹر مشتاق احمد کے انخلا کا عمل چند دنوں میں مکمل ہوجائے گا،وزارت خارجہ

سابق سینیٹر مشتاق احمد کے انخلا کا عمل چند دنوں میں مکمل ہوجائے گا،وزارت خارجہ

پاکستان کی وزارتِ خارجہ عمان میں اپنے سفارتخانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

وزارتِ خارجہ کےایکس پر جاری کردہ بیان کے مطابقاردن کی حکومت کی معاونت سے توقع ہے کہ یہ عمل چند دنوں میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو جائے گا۔

بیان میں برادر ملک اردن کے تعاون اور حمایت کے لیے خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیاگذشتہ روز دفترِ خارجہ نے بتایا کہ وہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور جلد واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

یاد رہے کہ مشتاق احمد اور دیگر انسانی حقوق کے کارکن اس ہفتے کے آغاز میں غزہ میں امدادی بحری قافلے میں شامل ہونے کے دوران اسرائیلی فورسز کی جانب سے روکے جانے کے بعد غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے تھے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *