پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے نا م عمران خان کی ہدایت پر فائنل کرلئے ہیں ،پی ٹی آئی اسپیکر کے دفتر کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اپنے امیدواروں کے نام بھیجے گی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو نامزد کیا گیا تھا تاہم ان کے ناموں پرپارٹی میں اختلافات موجود تھے۔
پارٹی کے زیادہ تر اراکین نے اس معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن اب عمران خان کی ہدایت کے بعد دونوں امیدواروں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے ۔
محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اور علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا گیا ہے تمام پی ٹی آئی اراکین اس نامزدگی کی باضابطہ منظوری دیں گے۔