ہونڈا کا 77 ویں سالگرہ پر صارفین کے لئے شاندار آفر کا اعلان

ہونڈا کا 77 ویں سالگرہ پر صارفین کے لئے شاندار آفر کا اعلان

ہونڈا نے اپنی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر صارفین کے لیے شاندار پیشکش کا اعلان کرتے ہوئے ہونڈا ایچ آر وی ہائبرڈ کی بکنگ پر مفت رجسٹریشن دینے کا اعلان کیا ہے۔

ہونڈا اٹلس کارز کے مطابق حال ہی میں متعارف کرائی گئی ہونڈا ایچ آر وی ہائبرڈ کراس اوور پر یہ سہولت محدود مدت کے لیے دستیاب ہوگی۔

صارفین 31 اکتوبر تک ملک بھر کی منظور شدہ ہونڈا تین ایس ڈیلرشپس سے گاڑی بک کروا سکتے ہیں اور مفت رجسٹریشن حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :نئی ہونڈا سٹی ایسپائر ایس اب پاکستان میں ! قیمت نے سب کو حیران کردیا

ہونڈا ایچ آر وی ہائبرڈ جدید ہائبرڈ نظام سے لیس ہے جو 131 ہارس پاور اور 253 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتا ہے اس کی ایندھن کی اوسط 25 کلومیٹر فی لیٹر ہے

جس کی بدولت یہ اپنی کیٹیگری میں سب سے مؤثر گاڑیوں میں شمار ہوتی ہےکمپنی کی جاری کردہ قیمتوں کے مطابق  ایچ آر وی کا وی ٹی آئی ماڈل 75 لاکھ 49

ہزار روپے  وی ٹی آئی ایس ماڈل 77 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ ہائبرڈ ماڈل 89 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہے ہائبرڈ ماڈل کی بکنگ کے لیے صارفین کو 15 لاکھ روپے پیشگی جمع کرانے ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *