نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال ،کل سماعت

نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال ،کل سماعت

بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کے کیس کا جیل ٹرائل دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد اس کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس کو اضافی سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے مراسلہ بھیج دیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :جی ایچ کیو حملہ کیسز کی سماعت 118 روز بعد آج دوبارہ شروع ہوگی

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے 15 ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس کے ٹرائل کو کسی اور مقام پر منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اس دوران با عمران خان کو اے ٹی سی راولپنڈی میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔

بعد ازاں پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل کی منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا اور اب کیس دوبارہ اڈیالہ جیل میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *