پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کو بڑی پیشکش کردی

پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کو بڑی پیشکش کردی

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنمائوں میں لفظی گولہ باری طویل پکڑ گئی ہے اور اب معاملہ صدر وزیر اعظم تک پہنچ گیا ہے ۔

اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو بڑی پیشکش کردی ہے ،پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی والے سنجیدہ ہیں تو تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیںگے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں :قومی اسمبلی،پیپلزپارٹی کا واک آؤٹ، بیان بازی رکنے تک مفاہمت سے انکار

انہوں نہ یہ بھی کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کے فرینڈلی فائر کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں،قبل ازیں مریم نواز کے بیان کے بعد سے پی پی پی کی ن لیگ کے ساتھ ناراضی برقرارہے ۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی نے ایوان سے واک آئوٹ کیا ،اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک ن لیگ کی طرف سے معذرت نہیں کی جاتی کوئی مفاہمت نہیں ہوگی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *