وزیراعلیٰ پنجاب ای ٹیکسی اسکیم میں درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ ختم اب قرعہ اندازی کے ذریعہ خوش نصیبوں کا اعلان ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ای ٹیکسی اسکیم کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ ختم ہو گئی ہے اب جو درخواست دہندگان قرعہ اندازی کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، ان کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے ای ٹیکسی اسکیم متعارف کرائی ہے۔ اس کے ذریعہ گاڑیاں لینے والوں کا بلاسود آسان اقساط میں یہ گاڑیاں فراہم کی جانی ہیں۔
قرض کی حد: اس اسکیم کے تحت گاڑیاں لینے والوں کو چھوٹا ای ٹیکسی کاروبار قائم کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے بلاسود 45 لاکھ 50 ہزار روپے تک قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔ جب کہ بڑے کاروباری اداروں کے لیے یہ قرض ایک ارب روپے تک ہے۔
قرض کی آسان ادائیگی کا طریقہ کار: قرض کی ادائیگی 57 مساوی ماہانہ اقساط میں کی گئی ہے، جس میں پرنسپل اور انشورنس دونوں شامل ہیں۔ قرض دہندگان کو واپسی کا شیڈول شروع ہونے سے پہلے 3 ماہ کی رعایتی مدت سے بھی فائدہ ہوگا، جس سے انہیں ادائیگی کا منصوبہ بنانے میں مدد ملے گی۔
خواتین کا خصوصی کوٹہ: افرادی قوت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے، یہ اسکیم پروگرام میں خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ پیش کرتا ہے۔
کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تاریخ: ای ٹیکسی اسکیم میں درخواستوں کی تعداد اگر دستیاب گاڑیاں کے مساوی ہوتی ہے تو سب کو فراہم کی جائیں گی۔ تاہم درخواستیں زائد ہونے کی صورت میں تقسیم کو منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے اس کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔ تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال ای بلیٹنگ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔