سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کردیا گیا ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کی رہائی کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی پاکستان کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
I am pleased to confirm that former Senator Mushtaq has been released and is now safely with Pakistan Embassy in Amman. He is in good health and high spirits. The Embassy stands ready to facilitate his return to Pakistan, in accordance with his wishes and convenience.
Am pleased… pic.twitter.com/IbZQKvzWyb— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 7, 2025
انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ادارے ان کی واپسی کے انتظامات میں مصروف ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید ارکان کو ڈی پورٹ 131 کردیا جس کے بعد ان لوگوں کو اردن پہنچا دیا گیا ہے۔
اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مشترکہ انتظامات کے بعد تمام ڈی پورٹ افراد حسین پل کے ذریعے اردن میں داخل ہوئے تاکہ ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق اردن پہنچے والے افراد میں بحرین، تیونس، الجیریا، عمان، کویت، لیبیا، پاکستان، ترکیہ، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کولمبیا، جمہوریہ چیک، جاپان، میکسیکو، نیوزی لینڈ، سربیا، جنوبی افریقا، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، امریکا اور یوراگوئے کے شہری شامل ہیں۔
رہائی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام
سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اسرائیل سے رہائی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے اڈیالہ جیل سے اسرائیلی جیل تک مزاحمت جاری رہے گی۔
Ex Senator Mushtaq Ahmad Khan released from Israeli detention. He reached Jordan. He said he faced torture from Israeli forces and as a protest he announced hunger strike in the prison. Israeli forces used dogs to bite him and denied all medical facilities. #GlobalSumudFlottila pic.twitter.com/7ZBbtSHS7G
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) October 7, 2025