جئے پور، اجمیر ہائی وے پر بھارتی فوجی گاڑیوں میں زور دار دھماکے، ایک ہلاک، متعدد زخمی، ’کے زیڈ ایف‘ نے ذمہ داری قبول کرلی

جئے پور، اجمیر ہائی وے پر بھارتی فوجی گاڑیوں میں زور دار دھماکے، ایک ہلاک، متعدد زخمی، ’کے زیڈ ایف‘  نے ذمہ داری قبول کرلی

جئے پور، اجمیر ہائی وے پر بھارتی فوجی گاڑیوں میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں جن کے بارے میں ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ ان دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان دھماکوں کی ذمہ داری خالصتان زندہ باد فورس نے قبول کی ہے۔

سمادی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’ایک ویڈیو‘ وائرل ہو رہی ہے جس میں پے در پے خوفناک دھماکوں کی آوازیں، آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس کو بار بار نشانہ بنانے والے دہشتگرد بھارتی ایجنٹ ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی

اس وائرل ویڈیو کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ ’ یہ دھماکے بھارتی افواج کی گاڑیوں میں ہوئے ہیں، اس فوجی گاڑیوں کے قافلے میں ایل پی جی گیس کے سلنڈر بھی تھے جو دوردراز بھارتی فوجی چوکیوں پر لے جائے جا رہے تھے، سوشل میڈیا پر یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان دھماکوں کی ذمہ داری خالصتان زندہ باد فورس (کے زیڈ ایف) نے قبول کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر جئے پور کی اجمیر ہائی وے پر منگل کی رات اس وقت خوفناک دھماکے ہوئے جب ایک کیمیکل ٹینکرایک ایل پی جی سلنڈروں سے بھری کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اس تصادم کے بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی جس میں ایک شخص زندہ جل کر ہلاک ہو گیا، جبکہ 100 سے زیادہ سلنڈرایک کے بعد ایک دھماکوں سے پھٹ گئے۔ بعض سلنڈر 500 میٹر دور کھیتوں میں جا گرے۔

یہ واقعہ ضلع جئے پور کے دور افتادہ علاقے ساورڈا کلورٹ کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، کیمیکل ٹینکر کا ڈرائیور ’آر ٹی او‘ کی گاڑی کو دیکھ کر قابو کھو بیٹھا اور سڑک کنارے واقع ایک ڈھابے کی طرف مڑتے ہوئے پارک شدہ گیس ٹرک سے جا ٹکرایا۔ ٹینکر کے کیبن میں موجود خطرناک کیمیکل نے فوری طور پر آگ پکڑ لی، جس کے نتیجے میں درجنوں زور دار دھماکے ہوئے جو تقریباً 2 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہے۔ یہ دھماکے 10 کلومیٹر دور تک سنے گئے۔

تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس ‘ پر وائرل ویڈیو میں صارفین کا دعویٰ ہے کہ خالصتان زندہ باد فورس نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم، بھارتی میڈیا اور پولیس نے اسے محض ایک حادثہ قرار دیتے ہوئے دھماکوں کو ایل پی جی ٹرک میں آگ لگنے کا نتیجہ بتایا ہے، جیسا کہ وہ ماضی میں بھی ایسے واقعات میں کرتے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان کی ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملے کی بڑی کوشش ناکام، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق330 سلنڈروں سے بھرے ٹرک میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص زندہ جل گیا، جس کی شناخت تاحال ممکن نہیں، 5 قریبی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں، ہائی وے پر دونوں طرف کا ٹریفک تقریباً 6 گھنٹے تک بند رہی،بارہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے میں 3 گھنٹے سے زیادہ وقت لیا ہے۔

واقعے کے بعد چیف منسٹر بھجن لال شرما نے اسے ’انتہائی افسوسناک‘ واقعہ قرار دیتے ہوئے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر رات گئے لکھا کہ’جئے پور-اجمیر نیشنل ہائی وے پر گیس سلنڈروں سے بھری ٹرک میں لگی آگ انتہائی دلخراش واقعہ ہے۔ متاثرہ افراد کی حفاظت اور امداد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘

جہاں ایک طرف سرکاری ادارے اسے حادثہ قرار دے رہے ہیں، وہیں دوسری جانب ’کے زیڈ ایف‘ کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنے کے دعوے نے صورتحال کو مزید پراسرار بنا دیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر حملے اور ہائی وے سیکیورٹی پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *