میٹا کا فیس بک کے الگورتھم میں بڑی تبدیلی کا اعلان

میٹا کا فیس بک کے الگورتھم میں بڑی تبدیلی کا اعلان

میٹا نے فیس بک کے الگورتھم میں ایک بڑی اپڈیٹ کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو خاص طور پر ریلز کے حوالے سے زیادہ کنٹرول دینا ہے۔

منگل کو سامنے آنے والی اس تبدیلی کو فیس بک کے مصنوعی ذہانت پر مبنی تجاویز کو بہتر بنانے اور غیر متعلقہ یا کم معیار کے مواد سے صارفین کی جھنجھلاہٹ کم کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک اور انسٹاگرام مفت نہیں رہے ! صارفین اب فیس ادا کرینگے

اب فیس بک صارفین کسی بھی رییل کو ’دلچسپی نہیں ہے‘ کے طور پر مارک کر سکتے ہیں یا کمنٹس کو فلیگ کر سکتے ہیں، جس کے بعد پلیٹ فارم کا اے آئی سسٹم مستقبل کی تجاویز کو فوری طور پر ایڈجسٹ کرے گا۔

میٹا کے مطابق اس اپڈیٹ کا مقصد یہ ہے کہ ریلز کا فیڈ ہر صارف کے لیے زیادہ ذاتی اور متعلقہ محسوس ہو، تاکہ بار بار آنے والے یا ناپسندیدہ ویڈیوز کی تعداد کم ہو۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ صارفین کو اس بات پر مکمل کنٹرول حاصل ہو کہ وہ کیا دیکھنا چاہتے ہیں‘۔ جس میں مواد کی تھکاوٹ کو کم کرنے اور دلچسپی بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

سیو فیچر میں بہتری اور بہتر تنظیم

فیس بک کے ’سیو فیچر‘ کو بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے، تاکہ صارفین اپنے پسندیدہ ریلز اور پوسٹس کو آسانی سے محفوظ اور ترتیب دے سکیں۔ یہ اپڈیٹ میٹا کی اس بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد صارفین کو ایسا مواد اکٹھا کرنے میں مدد دینا ہے جو ان کی حقیقی دلچسپی سے مطابقت رکھتا ہو۔

نئے اور تازہ مواد کو ترجیح

میٹا نے انکشاف کیا ہے کہ نیا الگورتھم اب تازہ مواد کو ترجیح دے گا اور فیس بک پر چلنے والے ریلز میں سے 50 فیصد تک وہ ہوں گے جو اسی دن اپلوڈ ہوئے ہوں۔ اس سے فیس بک پر شارٹ ویڈیو کا تجربہ زیادہ اپ ٹو ڈیٹ محسوس ہوگا اور یہ پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور یوٹیوب شارٹس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

اے آئی پر مبنی تلاش اور دوستوں سے رابطہ

اب فیس بک ریلز میں اے آئی سے چلنے والی سرچ تجاویز بھی شامل کی جا رہی ہیں، جو ٹک ٹاک پر نظر آنے والے گرے سجیشنز کی طرح ہوں گی۔ یہ تجاویز صارفین کو ایسے موضوعات، میوزک، وائرل چیلنجز یا مشہور کریئیٹرز سے جڑنے میں مدد دیں گی جن سے وہ ویڈیو کے دوران متاثر ہوں۔

مزید پڑھیں:میٹا کا فیس بک پر نقل شدہ مواد پبلش کرنے والے صارفین کے خلاف بڑا اعلان

ایک اور نیا فیچر ’فرینڈ ببلز‘کے نام سے متعارف کرایا جا رہا ہے، یہ دوستوں کی پروفائل پکچرز کے چھوٹے آئیکون ہوں گے جو دکھائیں گے کہ کون سا دوست کس رییل یا پوسٹ کو لائک کر چکا ہے۔ اس ببل پر کلک کرنے سے ایک پرائیویٹ چیٹ ونڈو کھلے گی، جس سے صارفین کے درمیان براہِ راست اور فوری رابطے کو فروغ ملے گا۔ یہ فیچر انسٹاگرام کے سوشل ڈیزائن سے متاثر ہے تاکہ فیس بک کو مزید انٹرایکٹو اور ریئل ٹائم بنایا جا سکے۔

ویڈیو پر مبنی اے آئی تجربات میں میٹا کی سرمایہ کاری

یہ اپڈیٹ میٹا کی بڑی سرمایہ کاری کا حصہ ہے جو وہ اے آئی پر مبنی ویڈیو تجربات میں کر رہا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں ’وائبز‘ کے نام سے ایک نیا شارٹ فارم ویڈیو فیڈ بھی لانچ کیا ہے، جس میں صرف ’اے آئی‘ سے تیار کردہ ویڈیوز شامل ہیں اور یہ میٹا اے آئی ایپ کے ذریعے دستیاب ہے۔

اپنے ری کمنڈیشن سسٹم کو بہتر بنا کر اور زیادہ ذاتی نوعیت، تلاش اور سماجی انٹریکشن پر مبنی فیچرز شامل کر کے، میٹا کی کوشش ہے کہ وہ اپنے بنیادی پلیٹ فارم یعنی فیس بک پر صارفین کو مصروف رکھے، خاص طور پر ان لوگوں کو جو دیگر ویڈیو پلیٹ فارمز کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

یہ اپڈیٹ شارٹ فارم ویڈیوز کی دنیا میں میٹا کی سنجیدہ موجودگی اور مسابقت کی عکاسی کرتی ہے  اور ساتھ ہی صارفین کو یہ احساس دلاتی ہے کہ فیس بک پر اب انہیں زیادہ کنٹرول حاصل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *