برائلر گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ 

برائلر گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ 

ملک کے مختلف شہروں میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جس سے عام صارفین پر مزید مہنگائی کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے۔

 برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 459 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ مختلف مارکیٹس میں یہ 470 سے 475 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

 برائلر فارم ریٹ 289 روپے، ٹریڈرز ریٹ 301 روپے فی کلو ہے۔ اس کے علاوہ ہول سیل ریٹ 303 روپے لیکن سیلرز کو 315 روپے میں دستیاب ہے اور پرچون ریٹ 317 روپے مقرر مگر 329 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

گوشت کی قیمتوں میں یہ مسلسل اضافہ عوام کی قوتِ خرید پر کاری ضرب ہے، برائلر گوشت کی قیمت میں حالیہ ہوشربا اضافے نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

مہنگائی کی اس نئی لہر نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے گوشت کا استعمال تقریباً ناممکن بنا دیا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ قیمتوں کو کنٹرول میں لایا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *