اگر آپ کے بچے کا ’ب‘ بن گیا ہے تو آپ کو مرکز جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ نادرا کی نئی سہولت کے تحت گھر بیٹھے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کے مطابق شہری نے سوال کیا کہ پاک آئی ڈی سے جب ’ب‘ فارم بن جائے تو وہ گھر کے ایڈریس پر آئے گا یا پھر پرنٹ کرسکتے ہیں۔
جواب میں نادرا حکام نے کہا کہ پاک آئی ڈی ایپ پر ’ب فارم‘ کی درخواست جمع کروانے کی صورت میں آپ کو یہ موبائل ایپ کے ذریعے ہی مل جائے گا۔ ’ب‘ فارم بننے کے بعد ٹریکنگ آئی ڈی کے ساتھ دیے گئے پی ڈی ایف آئیکن پر کلک کریں جس کے بعد ایف آر سی آپ کے موبائل والٹ کی آئی ڈی میں آجائے گا۔
علاوہ ازیں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے پاک آئڈینٹیٹی موبائل ایپلیکیشن کا تازہ ترین ورژن متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کے لیے رجسٹریشن کی خدمات کو مزید آسان بنانا ہے، نادرا کی نئی اپ ڈیٹ نے بنیادی خدمات کے لیے نادرا کے دفاتر جانے کی ضرورت کو ختم کردیا ہے۔
اپ گریڈ شدہ ایپ، پاک آئی ڈی ورژن 5.0.4، نئی خصوصیات متعارف کراتی ہے جو صارفین کو براہ راست ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے موبائل نمبرز اور ای میل ایڈریس کو اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
موبائل نمبر کیسے اپ ڈیٹ کریں: شہری اپنا موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کےلیے اپ ڈیٹ ایپ کو کھول کر، پروفائل سیٹنگز میں جاکر موبائل ایڈٹ کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔
نیا نمبر داخل کرنے کے بعد تصدیق کے لیے ایک ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) بھیجا جاتا ہے، او ٹی پی انٹر کرنے کے بعد نمبر کامیابی کے ساتھ اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے۔
موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے فوائد: ایک فعال موبائل نمبر کو اپنے نادرا پروفائل سے جوڑ کر شہری اپنے سی این آئی سی، فیملی رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ خدمات کے بارے میں فوری اطلاعات حاصل کر سکتے ہیں۔