ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیڈلائن اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج ، چیف ٹریفک آفیسر عدالت میں طلب

ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیڈلائن اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج ، چیف ٹریفک آفیسر عدالت میں طلب

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس 7 اکتوبر تک بنوانے کی ڈیڈلائن کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ  ی جانب سے اختیارات کے زائد استعمال پر  چیف ٹریفک آفیسر کو عدالت نے طلب کیا ہے جن کی جانب سے اسلام آباد  میں ڈرائیونگ لائسنس 7 اکتوبر تک بنوانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھئ۔

اس حوالے سے ایک شہری کی جانب سےاسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈلائن کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے، چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کو کل ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا ہے۔

درخواست گزار محمد ابی حسن کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا، تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ معاملہ ہنگامی اور عوامی نوعیت کا ہے۔

عدالت کے تحریری حکم نامہ میں سی ٹی او کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کل حاضری کو یقینی بنائیں۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ چیف ٹریفک آفیسر کل 9 اکتوبر کو متعلقہ ریکارڈ کیساتھ پیش ہوکر عدالت کی معاونت کریں۔خیال رہے کہ ٹریفک پولیس نے اسلام آباد کے شہریوں کو 7 اکتوبر تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *